3 جون 2013 - 19:30
صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں چار فلسطینی اغوا

صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چار فلسطینیوں کو اغواء کر لیا ہے۔

ابنا: فلسطین کی وفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے آج بیت لحم میں حوسان نامی دیہات پر حملہ کر کے تین فلسطینی شہریوں کو اغواء کرلیا ہے۔صیہونی فوجیوں نے بیت لحم میں ہی عساکرہ نامی ایک دیہات پر حملہ کرکے ایک اور فلسطینی جوان کو اغواء کرلیا ہے۔دوسری جانب صیہونیوں نے جنوبی نابلس میں واقع بورین دیہات پر حملہ کر کے فلسطینیوں کی زرعی زمینوں اور فصلوں کو آگ لگادی ہے۔صیہونی فوجی ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے فلسطینیوں کو شہید، زخمی یا اغواء کر لیتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲